اسلام آباد ہائی کورٹ نے ”لاپتہ شخص“ کی درخواست سیشن جج کو واپس بھجوا دی،درخواست گزار نے اپنے بھائی اور بیٹے کی ڈرون حملے میں ہلاکت پر سی آئی اے افسران کیخلاف مقدمہ کی استدعا کی تھی

بدھ 12 فروری 2014 07:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12فروری۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کو کریم خان نامی شخص کی سی آئی اے سابق سٹیشن چیف سمیت دیگر کیخلاف قتل کیس دائر کرنے کی درخواست ایڈیشنل سیشن جج کو بھجوادی ہے جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ درخواست گزار کئی روز سے ”لاپتہ“ ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

میں ڈرون حملہ کیس کی سماعت نمٹا دی گئی جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ میں مقدمہ کی سماعت کے درخواست گزار کریم خان نے موقف اپنایا تھا کہ درخواست گزار کا بیٹا اور بھائی 2009 ء میں شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں مارے گئے تھے اس پر درخواست گزار نے اس وقت کے سی آئی اے کے پشاور میں سٹیشن چیف اورسی آئی اے کی جنرل کونسل کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی تھی اور اس کا موقف تھا کہ انہوں نے مل کر اسلام آباد میں بیٹھ کر قتل کی سازش تیار کی تھی۔

درخواست میں استدعا یہ بھی کی گئی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کامران بشارت مفتی کا 2 دسمبر 2013 ء کا حکم معطل کیا جائے عدالت نے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی سماعت دوبارہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :