خیبر ایجنسی، تحصیل باڑہ میں فورسز کی کارروائی،5دہشت گرد ہلاک ،گن شپ ہیلی کاپٹرز سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے،عسکری ذرائع

پیر 3 مارچ 2014 07:56

خیبرایجنسی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹرز سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے5شدت پسندمارے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹرز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ اور راکٹ حملوں سے 5دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ مالاکنڈ کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ اور راکٹ حملوں میں دہشت گردوں کا اہم مرکز بھی تباہ ہوگیا۔پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے خیبر ایجنسی کے علاقے میں شلوبر، اکاخیل اور دیگر مقامات پر دہشت گردوں کو نشانہ بناتے ہوئے کارروائی کی۔ فورسز کی کارروائی میں خیبرایجنسی کے علاقے منڈی کس میں ملا تمانچہ کا اہم مرکز بھی تباہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ملا طمانچہ خیبر ایجنسی اور دیگر علاقوں میں خاصہ دار اہل کاروں کے قتل میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :