فرانس روس صدور کی ٹیلی فونک گفتگو ،روس یوکرائن میں طاقت کے استعمال سے گریز کریں،فرانسو اولاند

پیر 3 مارچ 2014 07:55

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے نے گزشتہ روز اپنے روسی ہم منصب ولادیمیرپیوٹن پر زور دیا کہ وہ ہمسایہ یوکرائن میں طاقت کے استعمال سے گریز کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوکرائن میں ، جہاں یورپی یونین نواز اپوزیشن نے پیوٹن کے حلیف کو گزشتہ ماہ اقتدار سے برطرف کردیا تھا ، طاقت کے استعمال کی اجاز دینے کے بارے میں روسی پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ۔فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اولاندے نے ان پر زوردیا کہ وہ طاقت کے استعمال سے گریز کریں اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر بحران کا کوئی حل تلاش کریں ۔

متعلقہ عنوان :