ڈاکٹرز وِد آوٴٹ بارڈز کو میانمار کے بعض علاقوں میں کام کرنے کی اجازت

پیر 3 مارچ 2014 07:54

ینگون( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)میانمار نے ڈاکٹروں کی تنظیم ڈاکٹرز وِد آوٴٹ بارڈرز کو ملک کے بعض علاقوں میں کام کرنے کی دوبارہ اجازت دے دی ہے۔ اس گروپ نے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسے میانمار کی شورش زدہ ریاست راکھین میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میانمار حکام نے جمعے کو ڈاکٹرز وِد آوٴٹ بارڈرز کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا تھا۔ میانمار کے ایک صدارتی ترجمان نے ایک مقامی اخبار کو بتایا تھا کہ اس تنظیم کے کانٹریکٹ کی مدت نہیں بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس تنظیم نے روہنگیا نسل کے لوگوں کی خدمات حاصل کیں اور اس کے کام کا طریقہ کار شفاف نہیں۔

متعلقہ عنوان :