روس کی مداخلت سے یورپ کی سلامتی خطرے میں ہے، راسموسن

پیر 3 مارچ 2014 07:51

برسلز ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء) نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ یوکرائن میں روس کی مداخلت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے یورپ کی امن و سلامتی خطرے میں ہے۔

(جاری ہے)

راسموسن نے یہ بیان اتوار کو نیٹو کے سیاسی دھڑے کے اجلاس سے قبل جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس کو اپنی عسکری سرگرمیاں روکنا ہوں گی اور دھمکیوں کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔ اْدھر جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا کہ یوکرائن کی یہ صورتِ حال یورپ کی نئی تقسیم کا باعث بن سکتی ہے، جس سے بچنا ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :