کوئٹہ ،بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

پیر 3 مارچ 2014 07:51

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)بلوچستان کے علاقے سرانان کے قریب بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ آنیوالی تیز رفتار گاڑی کو سرانان کے علاقے حمید کراس کے قریب سامنے سے آنیوالی تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 بچوں سمیت 8 افراد جن میں حیات اللہ،عصمت اللہ، باران، فدا محمد، حافظ محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین بچوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال پہنچا دیا پانچ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ تین نعشوں کو شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا مزید کارروائی لیویز کا عملہ کررہا ہے۔