چاند نظر آگیا، آج یکم جمادی الاول ہوگی ، مفتی منیب الرحمن

پیر 3 مارچ 2014 07:51

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند آج نظرآگیا ہے ،یکم جمادی الاول 1435ئھ پیر 03مارچ کو ہوگی۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہ موسمیات(میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا اسد دیوبندی ، مفتی سید صابر حسین ،قاری نذیر احمد نعیمی ،مولانا فیروزالدین رحمانی، مولانا صابر نورانی ،مولانا حافظ محمد سلفی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے محکمہٴ موسمیات کراچی کے چیف میٹر لوجسٹ توصیف عالم ا ور سپارکو سے غلام مرتضیٰ شرکت کی ۔ پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔کراچی ،لاہور ،فیصل آباد،بہاولپوراوربدین سے کثیر شہادتیں موصول ہوئیں ،مرکزی کمیٹی کے ارکان نے خود چاند دیکھا ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم جمادی الاول03،مارچ کو ہوگی ۔