یوکرائن کی جانب سے ریزرو فورسز بلانے کا اعلان

پیر 3 مارچ 2014 07:54

کیف ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)یوکرائن نے اپنی تمام ریزرو فورسز کو بلانے کا عندیہ دیا ہے۔ کیف میں نیشنل سکیورٹی اینڈ ڈیفنس کونسل کی جانب سے یہ اعلان روس کی پارلیمنٹ کی جانب سے یوکرائن کے شورش زدہ علاقے کریمیا میں افواج کی تعیناتی کی منظوری کے ردِ عمل میں سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کونسل کے سربراہ آندری پیروبی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد یوکرائن کی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ہے۔ اْدھر روس کی بارڈر گارڈ سروس نے کہا ہے کہ رواں برس کے پہلے دو ماہ کے دوران یوکرائن کے تقریباًپونے سات لاکھ شہری روس منتقل ہو چکے ہیں جس سے ایک بحران کی نشاندہی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :