بولیویا، افتتاحی کارنیول پریڈ میں پل ٹوٹنے سے 4افراد ہلاک،60سے زائد زخمی

پیر 3 مارچ 2014 07:55

لاپاز( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)بولیویا میں اورورو پہاڑوں میں افتتاحی کارنیول پریڈ میں شائقین اور موسیقاروں کے مارچ کے دوران ایک پل ٹوٹنے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور60سے زائد زخمی ہوگئے۔وزیرداخلہ کارلوس رومیرو نے کہا ہے کہ پوپوبینڈ سے تعلق رکھنے والے ترین موسیقار ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھا پیدل چلنے والا شخص عارضی پل پر اس وقت ہلاک ہوا جب گنجائش سے زیادہ افراد کے باعث ٹوٹ گیا۔

رومیرو نے کہا کہ بولیویا کے صدر ایووموالیس نے ہلاکتوں پر گہرے افسوس اور متاثرہ خاندانوں اور اورورو کی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔حادثے کے باوجود مقامی موسیقار ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تہوار جاری رکھا جائے گا۔ایسوسی ایشن کے صدر جکینٹو کوئسپایا نے صحافیوں کو بتایا کہ عموماً یہ ایک تکلیف دہ واقعہ ہے،تاہم ہم نے پریڈ کا راستہ مختلف روٹ پر منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ریڈیو کے مطابق بعض ڈانسروں نے اپنے روایتی نقاب کے بغیر اور سیاہ بینر اٹھائے،4کلومیٹر(2.5میل)کورس مکمل کیا۔ارورو ،جو فوک موسیقی کیلئے بولیویا کے دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے،کے جنوب مغربی کان کنی کیلئے مشہور قصبے اینڈین میں پریڈ میں تقریباً 3لاکھ افراد نے شرکت کی۔تہوار ،جسے یونیسکو نے انسانیت کا”ناقابل احساس ثقافتی ورثہ“ قرار دیا ہے،میں کم از کم35,000ڈانسروں اور 6000موسیقاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :