جمشید دستی ( آج) پارلیمانی لاجز میں مجرے کی ویڈیو سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرینگے،سپیکر نے کارروائی نہ کی تو میں یہ ویڈیو میڈیا کودے دونگا،دستی کا اعلان

پیر 3 مارچ 2014 07:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء) رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی آج ( پیر کو ) پارلیمانی لاجز میں مجرے کی ویڈیو سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرینگے جبکہ جمشید دستی کا کہنا ہے کہ اگر سپیکر نے کارروائی نہ کی تو میں یہ ویڈیو میڈیا کودے دونگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں اداریکو بتایا کہ رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے پارلیمانی لاجز میں شراب ،چرس کی مبینہ سپلائی اور مجرے کا مبینہ الزام لگایا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ غیر اخلاقی کام کرتے ہیں اور میرے پاس مجرے کی ویڈیو بھی ہے آج پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ثبوت فراہم کریں گے جمشید دستی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مجرے کی ویڈیو سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرینگر اگر سپیکر نے کارروائی نہ کی تو پھر میں یہ ویڈیو میڈیا کو دے دونگا۔

اطلاعات کے مطابق اس ویڈیو میں ایک اہم وزیر مملکت کو بھی دیکھا گیا ہے ۔