ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے پرویز مشرف کو غازی عبدالرشید او ر ان کی والدہ کے قتل کیس میں15مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا

پیر 3 مارچ 2014 07:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد واحد علی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کو غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کیس میں 15مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پرویز مشرف کو ایک روز کے لئے عدالت سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر 15مارچ کو پیش ہونے کاحکم دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے پرویز مشرف کو ایک روز کے لئے عدالت سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر پندرہ مارچ کو دلائل سنے جائینگے لال مسجد کے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی شہید اور ان کی والدہ صاحب خاتون شہید کے مقدمے قتل کی سماعت گزشتہ روز ایڈیشنل اینڈ سیشن جج واجد علی کی عدالت میں ہوئی ۔