ترکی میں نجی پریپ اسکولوں کے خلاف قانون سازی

پیر 3 مارچ 2014 07:55

انقرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)ترک پارلیمنٹ نے ملک میں نجی پریپ اسکول بند کرنے کے لیے ایک بِل کی منظوری دے دی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ان اسکولوں کو آئندہ برس یکم ستمبر تک بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے متعدد اسکول جلاوطن عالمِ دین فتح اللہ گوٴلن کے زیر انتظام ہیں۔ خیال رہے کہ گوٴلن نے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر رکھی ہے لیکن انہیں ترکی کی عدلیہ اور پولیس میں خاطر خواہ اثر ورسوخ کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :