صحبت پور ، نامعلوم افراد نے 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

پیر 3 مارچ 2014 07:49

صحبت پور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء) بلوچستان کے علاقے صحبت پور کے قریب نامعلوم افراد نے 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب صحبت کے پور کے علاقے خیرپور کے قریب ڈیرہ اللہ یار سے مختلف علاقوں کو گیس فراہم کرنے والی 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا جس سے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ۔