نائجیریا میں دھماکے، ہلاکتیں 51 ہو گئیں

پیر 3 مارچ 2014 07:51

لاگوس ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)نائجیریا کے شمال مشرقی شہر مائی دو گوری میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ریڈکراس کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کی شب ہونے والے ان دھماکوں کے نتیجے میں چند عمارتیں منہدم ہو گئیں جبکہ کئی دیگر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس اہلکار کے مطابق خدشہ ہے کہ ابھی تک متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔