سوڈان،مرتد خاتون کو سزائے موت

جمعہ 16 مئی 2014 07:23

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)ایک سوڈانی جج نے جمعرات کے روز ایک خاتون کو مرتد ہونے پر سزائے موت سنا دی ہے،اسکے باوجود کہ مغربی سفارتخانوں کی جانب سے اپیلیں کی جاتی رہی ہیں کہ مذہبی آزادی کا احترام کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

جج عباس محمد الخلیفہ نے خاتون کا مسلمان نام ادرف الہادی پکارتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کو تین دن دئیے تھے کہ آپ واپس اسلام کے دائرے میں آجائیں لیکن آپ کا اصرار ہے کہ آپ اسلام میں واپس نہیں آئیں گی،میں آپ کو سزائے موت سناتا ہوں۔