شاہ کوٹ، گھریلو ناچاقی یا پاگل پن !شہنائیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا، 26سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعہ 16 مئی 2014 07:18

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء )شاہ کوٹ گھریلو ناچاقی یا پاگل پن !شہنائیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا 26سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 10ننکانہ روڈ کے رہائشی تمباکو فروش26سالہ زبیرانور کمہار کی 3روز قبل شادی ہوئی تھی اور اسکی نئی نویلی دلہن مشرقی رسم و رواج کے مطابق اپنے والدین کے گھر گئی ہوئی تھی اور ابھی گھر میں خوشیوں کا ہی بسیرا تھا کہ زبیر نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسکی وجہ سے اسکی حالت غیر ہونے پر اسے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن زہر جسم میں پھیل جانے کیوجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔