قومی اسمبلی کا اجلاس،عرصہ بعد ایوان بھرا بھرا نظر آیا،وزیر اعظم کی اچانک آمد کے ساتھ ہی ارکان کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا،عمران خان ،شاہ محمود اور شیخ رشید ایوان سے غیر حاضر،کمی شدت سے محسوس کی جاتی رہی

جمعہ 16 مئی 2014 07:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)قومی اسمبلی کا اجلاس،عرصہ بعد ایوان بھرا بھرا نظر آیا۔وزیر اعظم کی اچانک ایوان میں آمد کے ساتھ ہی ارکان کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا تاہم عمران خان ،شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید ایوان سے غیر حاضر رہے۔ جمعرات کے روز وزیر اعظم نوازشریف نے عرصہ بعد ایوان کو رونق بخشی تو ایوان بھرا بھرا نظر آیا۔

(جاری ہے)

حکومتی بنچز پر تمام نشستیں بھری ہوئی تھیں۔مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت کی حاضری بھی مکمل نظر آتی رہی اس طرح قائد اختلاف سید خورشید شاہ ،محمود اچکزئی آفتاب شیر پاؤ،انجینئر طارق اسد ،عبد الرشید گوڈیل سمیت پارلیمانی سیاسی جماعتوں کی حاضری بھی دیدنی تھی مگر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ایوان سے غیر حاضر تھے اس طرح عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی راہیں بھی ایوان تکتا رہا مگر وہ نہ آئے اور ان کی کمی شدت سے محسوس کی گئی۔