تھائی فوج نے ملک میں پرتشدد واقعات کے تناظر میں فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی

جمعہ 16 مئی 2014 07:22

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)تھائی فوج نے ملک میں جاری پرتشدد واقعات کے تناظر میں فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ تھائی لینڈ کے ایک سرکاری ریڈیو کے مطابق فوج نے کہا ہے کہ اگر تشدد فوری طور پر نہ رکا تو فوج سلامتی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبور ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے بنکاک حکومت اور الیکشن کمیشن کے مابین ہونے والے مذاکرات میں رکاوٹ ڈالی۔ وسری جانب بنکاک میں مظاہرین کے ایک کیمپ پر دستی بم کے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ تھائی لینڈ میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران پرتشدد واقعات میں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :