اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، دو فلسطینی نوجوان شہید

جمعہ 16 مئی 2014 07:22

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)اسرائیلی فوج کی تازہ جارحانہ کارروائی میں مزید دو فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل مخالف ایک احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آ کر دو فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ بائیس سالہ ابو طاہر اور سترہ سالہ ندیم نوآرا کو دل پر گولی ماری گئی ہے۔ یہ واقعہ رملہ میں ایک اسرائیلی جیل کے باہر ہونے والے مظاہرے کے دوران پیش آیا۔ اسرائیلی فوج نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے فائرنگ کی ذمہ داری سرحد پر مامور پولیس پر عائد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :