پنجاب بار کونسل نے جعلی وکلاء کے خلاف گھیرا تنگ کردیا،نادرا کے ساتھ مل کر وکلاء کے لئے سمارٹ کارڈ جاری کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے تین شہروں کی بار ایسویسی ایشنز کے وکلاء میں فارمز تقسیم کر دئیے

جمعہ 16 مئی 2014 07:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)پنجاب بار کونسل نے جعلی وکلاء کے خلاف گھیرا تنگ کردیا،نادرا کے ساتھ مل کر وکلاء کے لئے سمارٹ کارڈ جاری کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے تین شہروں کی بار ایسویسی ایشنز کے وکلاء میں فارمز تقسیم کر دئیے۔وکالت کے پیشے سے منسلک کالی بھیڑوں کے خاتمے کے لئے پنجاب بار کونسل کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے سمارٹ کارڈ کے اجراء کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب بار کونسل کے چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر نصراللہ وڑائچ نے اس سلسلے میں قصور ،چونیاں اور پتوکی کی بار ایسویسی ایشنز میں جا کر وکلاء میں سمارٹ کارڈ کے لئے فارم تقسیم کئے جبکہ اگلے مرحلے میں جمعہ کے روز سے یہ فارم لاہور بار اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسویسی ایشن سے منسلک وکلاء میں تقسیم کئے جائیں گے۔طاہر نصراللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا مقصد پیشہ وارانہ وکیل کے تمام کوائف کو کمپیوٹرائزڈ کرنا ہے تاکہ وکالت کے پیشے سے جعل سازی اور جعلی وکلاء کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ کارڈ نادرا کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے اور اس سافٹ وئیر کو بھی نادرا ہی آپریٹ کر رہا ہے تاکہ کسی بھی دباو کو ملحوظ خاطر نہ لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :