راولپنڈی ، پارکنگ میں کھڑے موٹرسائیکل میں ٹائم ڈیوائس بم دھما کہ،بچی سمیت16 افرادزخمی ، پانچ موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا

جمعہ 16 مئی 2014 07:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)راولپنڈی کی معروف فوڈسٹریٹ میں واقع سیورفوڈکی پارکنگ میں کھڑے موٹرسائیکل میں ٹائم ڈیوائس بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت کم از کم 16 افرادزخمی ہوگئے ، زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیاگیا،دھماکہ جمعرات کی رات 10:03پراس وقت ہواجب سیورفوڈاورمتعلقہ تھانوں کے مراکزمیں لوگوں کااضافی رش موجودتھاجبکہ پارکنگ میں موٹرسائیکلوں کی لائن لگی ہوئی تھی ۔

دھماکے کی آوازکے بعدریسکیو1122،پولیس ،فائربریگیڈفوری موقع پرپہنچ گئے جبکہ پولیس نے علاقے کوچاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ۔زخمیوں میں صابرحیدری ولدغفورعمر30سال ،حمیدعباس ولداعظم عمر50سال،ساجدحسین ولدفضل الٰہی ،غنی گل ولدسراج گل عمر16سال ساکن ڈھوک حسو،اکرم ولدقائم دین عمر40سال ،عشیرولدنواب ،10سالہ رمشا،بلال ولدنواز،احسن ولدافضل ،اسرارولدزرمحمد،عمرولدنواز،محسن ولد نواز،جاوید ولدفضل الرحمن ،سلمان ولداسلام اورایک نامعلوم شخص جس کی عمر70سال ہے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں ایک بچی اور ایک سیورفوڈکاسیکورٹی گارڈ بھی بتایاجاتاہے جبکہ زخمیوں میں غبارے فروخت کرنے والابھی شامل ہے ۔دھماکے کے باعث پانچ موٹرسائیکلوں کونقصان پہنچاجبکہ ایک موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگیا۔ابتدائی طورپربم ڈسپوزل سکواڈنے بتایاکہ بم ڈیوائس موٹرسائیکل کے ساتھ نصب تھی ۔دھماکے کے باعث سیورفوڈاورمتعلقہ تھانے کے مراکزکے شیشے ،فرنیچرٹوٹ گئے، ۔

جبکہ شہریوں کی بڑی تعدادیہاں پرپہنچ گئی جنہیں پولیس کے ذریعے پیچھے ہٹادیاگیا۔غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق موٹرسائیکل میں استعمال ہونے والے بارودی موادپرمبنی ڈیوائس پانچ کلوگرام سے زائدبتائی جارہی ہے تحقیقات کیلئے سی آئی اے ،پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں پرمشتمل ٹیموں نے کام شروع کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :