امریکہ میں پندرہ ماہ کا بچہ عمارت کی 11 ویں منزل سے گرنے کے بعد معجزاتی طور پر زندہ،موسیٰ دیاب کے دونوں بازو ٹوٹ گئے،مصنوعی آلہ تنفس کی مدد سے سانس لے رہا ہے،ڈاکٹرز

جمعہ 16 مئی 2014 07:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)امریکی ریاست منیسوٹا میں پندرہ ماہ کا بچہ ایک عمارت کی 11 ویں منزل سے گرنے کے بعد معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا۔ موسیٰ دیاب کے دونوں بازو ٹوٹ گئے اور وہ مصنوعی آلہ تنفس کی مدد سے سانس لے رہا ہے تاہم اس امید کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وہ زندہ رہے گا۔ موسیٰ کی معالج ٹینا سلاشر کا ایک مقامی ریڈیو سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یقیناً یہ ایک معجزہ ہے۔

یہ اس کے خاندان کے لیے خدا کا ایک تحفہ ہے۔ بچے اتنی اونچائی سے گرنے کے بعد اکثر بچتے نہیں خصوصاً شدید دماغی چوٹ کے بغیر۔

(جاری ہے)

آپ یا میں مر جاتے۔

تفصیلات کے مطابق موسیٰ اپارٹمنٹ کی بالکنی میں لگے ہوئے لوہے کے جنگلے میں سے پھسل کر نیچے زمین پر جا گرا۔ریاست میں صومالی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے موسیٰ کے عزیر و اقارب کا کہنا ہے کہ اس کے اہل خانہ صدمے میں ہیں۔ کمیونٹی کارکن عبدی رزاق بیہی کا کہنا تھاکہ جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ وہ زندہ ہے تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا۔ مجھے اس کے والدین سے متعلق تشویش تھی۔ وہ بات تک نہیں کرپا رہے تھے۔ ڈاکٹر سلاشر کا کہنا تھا کہ بچوں کے جسم میں زیادہ لچک ہوتی ہے اور موسیٰ قدرے نرم جگہ پر گرا اس لیے وہ زندہ بچ گیا

متعلقہ عنوان :