جیکب آباد ،نقل مکانی کرنے والے خاندان کا ٹرک 11ہزار وولٹیج کی تاروں سے ٹکرا گیا،6افراد جھلس کر ہلاک، متعدد زخمی

جمعہ 16 مئی 2014 07:16

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء) نقل مکانی کرنے والے خاندان کا ٹرک 11ہزار وولٹیج کی تاروں سے ٹکرا گیا،6افراد جھلس کر ہلاک، متعدد زخمی، تفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

جیکب آباد کے آباد تھانہ کی حدود آباد میں روڈ کنارے لگی 11ہزار وولٹیج کے تاروں سے نقل مکانی کرنے والے خاندان کا ٹرک ٹکرا گیا،کرنٹ لگنے سے ٹرک پر سوار مرہٹہ قبیلے کے 6افراد وشال ، طالب، مسمات طوطی سمیت 6 افراد موقع پرجھلس کر ہلاک ہوگئے، جبکہ 3عورتوں اور 3بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا ، موقع پر موجود علاقہ مکینوں کے مطابق روڈ کنارے نصب 11ہزار وولٹیج کی تاریں روڈکی طرف جھکی ہوئیں ہیں، جس کی واپڈا حکام کو کافی مرتبہ شکایت کی مگر واپڈا حکام نے لائن کی مرمت نہیں کی جس کے باعث افسوس ناک سانحہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :