اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی سی بی کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی،نجم سیٹھی کے وکیل نے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا

جمعہ 16 مئی 2014 07:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں چےئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی،نجم سیٹھی کے وکیل نے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی سی بی چےئرمین نجم سیٹھی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار احمد نواز کماڈور(ر)محمد ارشد وغیرہ نے عدالت کیس چےئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی نفسیاتی اور سابق چےئرمین بی سی بی ذکاء اشرف کی برطرفی کو بھی چیلنج کیا ہوا ہے،عدالت عالیہ میں پی سی بی چےئرمین نجم سیٹھی ومینجمنٹ کمیٹی کی طرف سے ڈاکٹر بابر اعوان عدالت عالیہ میں پیش ہوئے،انہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ کیس کی تیاری کے لئے مزید وقت دیا جائے،پی سی بی چےئرمین نے ایک دن پہلے مجھے کیس کے لئے فائل دی ہے اور ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ میرے لائسنس کیس کی سماعت بھی سپریم کورٹ میں چار روز بعد ہے،لہٰذا عدالت عالیہ کیس کی تیاری کیلئے مزید وقت دے،عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔