بھارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان (آج) ہوگا،من موہن سنگھ آج وزیراعظم ہاؤس کو الوداع کہہ دیں گے‘ بکیوں نے مودی حکومت پر 60 ہزار کروڑ کا سٹہ لگادیا

جمعہ 16 مئی 2014 07:22

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء) بھارتی انتخابات کے تمام مراحل کی تکمیل کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور نتائج کا اعلان (آج) جمعہ کو کیا جائے گا جبکہ نئی حکومت 20 مئی کو حلف اٹھائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی بکیوں کے فیورٹ ہیں اور ان کی کامیابی پر بکیوں نے 60 ہزار کروڑ کا سٹہ بھی لگا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

کانگریس دوسرے‘ ملائم سنگھ یادیو تیسرے جبکہ اروند کیچریوال چوتھے نمبر پر ہیں۔ ادھر من موہن سنگھ حکومت بھی آج رخصت ہوجائے گی اور بھارتی وزیراعظم (آج) جمعہ کو ہی وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیں گے۔ بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل کئی عالمی راہنماؤں کو الوداعی عشائیے کی دعوت دی ہے۔ من موہن سنگھ نے اپنے عملے کو الوداع کہہ دیا ہے۔