ماضی میں پیش آنے والی بری یادوں کو ذہن سے ختم کر نے والی دوا تیار کر لی گئی

جمعرات 29 مئی 2014 07:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء)امریکہ کی ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی گولی تیار کرلی ہے جو کئی سال قبل پیش آنے والی بری یادوں کے تجربات کی یادوں کو ذہن سے ختم کر سکتی ہے اور ایسے تجر بات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل ، خوف اور ازدواجی زندگی کی دشواریوں پر قابو پانے میں مدد د ے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گولی ہمیں درد کے سابقہ تجربوں کو بھولنے میں مدد دے سکتی ہے جس کا چوہوں پر کامیاب تجربہ بھی کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کہ ذہن سے ماضی کی یادوں کو مٹانے کا معاملہ بہت متنازعہ ہے اور بہت سے ناقدین اس چیز کے خلاف ہیں، جن کا ماننا ہے کہ خوشیوں کے ساتھ ساتھ دکھ بھرے لمحات بھی انسانی زندگی کا حصہ ہیں۔