فیفا فٹبال ورلڈ کپ: ایرانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز ایشیا کی نمبر ون ٹیم کی حیثیت سے کرے گی، ٹیم میں سیاست کے سبب ناک آوٹ مرحلے تک پہنچنے کی امید کم

جمعرات 29 مئی 2014 07:13

ریو ڈی جنیر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء) فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز ایشیا کی نمبر ون ٹیم کی حیثیت سے کرے گی تاہم ٹیم میں سیاست کے سبب ناک آوٹ مرحلے تک پہنچنے کی امید کم ہے۔ برازیل میں بارہ جون سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے ایرانی ٹیم نے پریکٹس شروع کردی۔

(جاری ہے)

ایشیئن کوالیفائنگ جیتنے کے بعد جب سے ایران نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیاان کی ٹیم کی کارکردگی مختلف مسائل کا شکارہے۔ ٹیم کے پرتگالی کوچ کارلوس کوروزنے اعتراف کیا ہے کہ سیاست سے ٹیم تباہی کا شکارہو رہی ہے۔ گروپ ایف میں شامل ایرانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ سولہ جون کو نائیجیریا کے خلاف کھیلے گی جبکہ اسی گروپ میں ارجنٹائن اور بوسینیا بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :