سعودی عرب کے الھلال" فٹبال کلب کے لیے رومانیہ کے کوچ کی تقرری موضوع بحث بن گئی ،کوچ کی اہلیہ انا پروڈن کا متنازعہ ماضی شوہر کے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے

جمعرات 29 مئی 2014 07:24

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء)سعودی عرب کے مقبول عام "الھلال" فٹبال کلب کے لیے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے کوچ لورنچہ ریکیمف کی تقرری شائقین فٹبال کے درمیان سوشل میڈیا پر نیا موضوع بحث بن گئی ۔عرب ٹی وی کے مطابق اس کی وجہ الھلال سے دو سالہ معاہدہ کرنے والے لورنچہ نہیں بلکہ ان کی متنازعہ شہرت رکھنے والی اہلیہ انا ماریہ پروڈن ہیں جن کی عریاں مجلات کے لئے ماڈلنگ اور قمار بازی کی شہرت سے متعلق سعودی عرب کے عوامی اور سپورٹس حلقوں میں سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

پروڈن، رومانیہ میں فیفا کی لائسنس یافتہ پہلی خاتون ایجنٹ ہیں۔ لاس ویگاس کی رہائشی انا پروڈن کا ذریعہ آمدنی قماربازی اور ماڈلنگ ہے۔ ان کے حالیہ کاروباری منصوبوں میں عریاں رسالے 'پلے بوائے' کے لیے ماڈلنگ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی کیا پروڈن اپنے شوہر لورنچہ ریکیمف کے ہمراہ سعودی عرب منتقل ہوں گی یا نہیں۔سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ خبر عام ہوئی کہ "الھلال کلب کے مینیجر کی اہلیہ نشہ کی عادی اور ایک بے باک خاتون ہیں" تو اس پر تبصرہ کرتے ہوئے الھلال کے ایک فین نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ @faisalalmhlaki سے یہ تبصرہ پوسٹ کیا کہ "جو کوچ اپنی بیوی کو کنڑول نہیں کر سکتا وہ الھلال کے کھلاڑی نواف العبد کو کیسے قابو کر پائے گا۔

واضح رہے کہ پروڈن کے رہن سہن پر بظاہر الھلال کے شائقین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ انا پروڈن کا طرز زندگی لورنچہ ریکیمف کے الھلال کلب کے ساتھ 2.5 ملین ڈالر مالیت کے پرکشش معاہدے کو کھٹائی میں ڈال سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :