ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ،ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا ہے، چاروں صوبوں کے میدانی علاقوں میں مزید گرمی پڑنے کا امکان

جمعرات 29 مئی 2014 07:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء)ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی سے لوگ پریشان ہیں ، کوئی گرمی کو بھگانے کے لئے نہروں کا رخ کررہا ہے تو کوئی ٹھنڈے اور رسیلے پھلوں کا استعمال کررہا ہے۔بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،جس سے کاروباری مراکز بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ میں لاڑکانہ ، حیدر آباد اور نواب شاہ بھی سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، نہروں پر بچوں اور بڑوں کا رش لگا ہے۔

سکھر میں آم کی خرید وفروخت بڑھ گئی ہے۔ پنجاب میں سرگودھا، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے میدانی علاقوں میں چند روز میں مزید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :