پنجاب اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ،وزیراعلیٰ شہباز شریف اور مونس الٰہی کی ایوان حاضری نہ ہونے کے برابر رہی،رانا ثناء اللہ ،محمود الرشید اور میاں اسلم کی حاضری سب سے زیادہ رہی

جمعرات 29 مئی 2014 07:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء)پنجاب اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مونس الٰہی کی ایوان میں حاضری سب سے کم جبکہ صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ ،اپوزیشن لیڈر محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال کی حاضری سب سے زیادہ رہی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال مکمل ہونے پر ایوان کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف پہلے پارلیمانی سال میں ایوان کے اجلاسوں میں صرف9 مرتبہ حاضر ہوئے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نہ صرف چار مرتبہ حاضر ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے صرف چار مرتبہ پنجاب اسمبلی میں آنے کی زحمت گوارا کی تاہم تحریک انصاف کے رہنما پنجاب اسمبلی محمود الرشید،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور میاں اسلم اقبال نے سب سے زیادہ اجلاس کی کارروائیوں میں حاضری دی ۔پنجاب اسمبلی میں ایک اجلاس کے ایک روز کا خرچہ چالیس لاکھ جبکہ فی رکن اسمبلی نے43 ہزار تنخواہ وصول کی ۔45 ارکان اسمبلی نے اجلاس میں صرف ایک بار مائیک پر بات کی جبکہ 78 ارکان اسمبلی نے ایک مرتبہ بھی بات نہیں کی ۔