امریکی فوج کا شامی جنگجووٴں کو تربیت د ینے کا فیصلہ ،شام میں دہشت گردوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب طریقوں پر غور کیا جارہا ہے‘ وائٹ ہاوٴس

جمعرات 29 مئی 2014 07:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء)امریکا نے شام میں القاعدہ سے منسلک انتہاء پسندوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کا خاتمہ کرنے کے لیے شامی جنگجووٴں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر بارک اوباما امریکی فوجیوں کے ذریعے منتخب شامی جنگجووٴں کو تربیت دینے کے منصوبے کی منظوری دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوٴس یا محکمہ خارجہ نے اس منصوبے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ تاہم وائٹ ہاوٴس کا کہنا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب طریقوں پر غور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :