دنیا کا سب سے زیادہ وزنی اور موٹا شخص مینوئل یوریب48 سال کی عمر میں میکسیکو میں انتقال کرگیا

جمعرات 29 مئی 2014 07:25

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء) دنیا کا سب سے زیادہ وزنی اور موٹا شخص مینوئل یوریب48 سال کی عمر میں میکسیکو میں انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

نیویارک پوسٹ کے مطابق میکسیکو کے اس شخص کو دل کے بعض عوارض کے باعث ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اس شخص نے 867 پاوٴنڈز وزن کم بھی کیا تھا اس کے باوجود متعلقہ اہلکاروں نے اسے اٹھانے کیلئے کرین استعمال کی۔2006ء میں مینوئل یوریب کا وزن 1230 پاوٴنڈز ہونے پر اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :