فٹ بال ورلڈ کپ 2014 ء کے میزبان ملک میں فوڈ سیفٹی تفتیشی کارروائی جاری

جمعرات 29 مئی 2014 07:14

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء)برازیل میں صارفین کے تحفظ کی ایک ایجنسی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ملک میں منعقد ہونے والے فْٹ بال ورلڈ کپ کے دوران اطالوی اور برطانوی ٹیمیں جس ہوٹل میں قیام کریں گی وہاں اْسے ایسی اَشیائے خوراک ملی ہیں، جن کی مدت کب کی ختم ہو چکی تھی۔

(جاری ہے)

ریو ڈی جینیرو کی ریاستی ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ یہ انکشاف ایک معائنے کے دوران ہوا۔ ورلڈ کپ سے پہلے اس ایجنسی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ فوڈ سیفٹی کوڈ نافذ کروائے اور تمام ضروری تحقیقات عمل میں لائے۔