لاہور،مطلقہ سے شادی کرنے کے خواہشمند عاشق نے محبوبہ کو گھر بلا کر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا فائرنگ کے نتیجہ میں محبوبہ ہلاک

جمعرات 29 مئی 2014 07:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء)صوبائی دارالحکومت نے مطلقہ سے شادی کرنے کے خواہشمند عاشق نے محبوبہ کو گھر بلا کر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا فائرنگ کے نتیجہ میں محبوبہ ہلاک جبکہ اسکی ماں شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے ندیم ٹاؤن میں ذیشان نامی شخص اپنے محلہ کی رہائشی عاصمہ نامی خاتون جو کہ مطلقہ اور 2 بچوں کی ماں تھی سے شادی کا خواہش مند تھا۔

(جاری ہے)

ذیشان نے عاصمہ اور اس کی ماں فرح کو اپنے گھر واقع ای جناح بلاک ندیم ٹاؤن سبزہ زار میں بلایا گزشتہ روز بعد کسی بات پر مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں عاصمہ موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ اسکی ماح فرخ شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے موقع پر پہنچ کر ملزم ذیشان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2 موزر برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ زخمی فرح بی بی کو ہسپتال داخل کرنے کے علاوہ عاصمہ کا پوسٹمارٹم کیلئے اسکی نعش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :