ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر سلطان اذلان شاہ انتقال کر گئے،ملائیشیا میں آج عام تعطیل ‘ 7 روزہ سوگ کا اعلان

جمعرات 29 مئی 2014 07:13

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء) ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر سلطان اذلان شاہ انتقال کر گئے۔ ملائیشیا میں آج عام تعطیل اور 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کے سربراہ سلطان اذلان شاہ کا پورا نام سلطان اذلان شاہ محی الدین تھا ملائیشیا میں ان کے نام سے ہر سال ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے بدھ کو 86 برس کی عمر میں وہ انتقال کر گئے ان کے انتقال پرملائیشین حکومت نے آج جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان اور سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :