فیفا ورلڈ کپ کے قریب آتے ہی پاکستان میں بھی فٹبال فیورکا آغازہوگیا،لیاری کے نوجوانوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے جیسی ہیر کٹنگ کروالی

جمعرات 29 مئی 2014 07:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء) فیفا ورلڈ کپ کے قریب آتے ہی پاکستان میں بھی فٹبال فیورکا آغازہوگیا، لیاری کے نوجوانوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے جیسی ہیر کٹنگ کروالی۔ فٹبال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے جسے کرہ ارض کا ہر پچیسواں شخص کھیلتا ہے۔ پاکستان کی عالمی رینکنگ تو ایک سو انسٹھ ہے۔ لیکن یہاں بھی فٹبال کے دیوانوں کی کوئی کمی نہیں۔

(جاری ہے)

پرستار اپنے اپنے انداز سے اپنی فیورٹ ٹیموں اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ لیاری کے کئی نوجوانوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ہیئر کٹنگ کی تقلید کی۔ کراچی کے صرف لڑکے نہیں بلکہ خواتین فٹبالر بھی فیفا ورلڈ کپ میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ بارہ جون سے برازیل میں شروع ہورہا ہے جہاں افتتاحی میچ ساوپالو میں میزبان برازیل اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :