وزیراعظم نواز شریف کا صدر ممنون حسین سے ٹیلیفونک رابطہ‘ ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 29 مئی 2014 07:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا صدر ممنون حسین سے ٹیلیفونک رابطہ‘ صدر مملکت کو دورہ بھارت کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یوم تکبیر کے موقع پر صدر مملکت کو مبارکباد پیش کی جبکہ وزیراعظم نے صدر کو اپنے دورہ بھارت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریف کیا اور انہیں اعتماد میں لیا اس کے علاوہ ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔