بھارت،بی جے بی نے انتخابی مہم پر67 کروڑ ڈالر خرچ کر ڈالے ،مودی کی کامیابی میں پیسے نے بھی نمایاں کردار ادا کیا،رپورٹ

جمعرات 29 مئی 2014 07:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء)نو منتخب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم پر ان کی پارٹی بھارتی جنتا پارٹی نے 67 کروڑ ڈالر رقم خرچ کر ڈالی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ بھارتی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شاندار کامیابی کے پیچھے اس پیسے کا بھی ہاتھ ہے جو بھارتی جنتا پارٹی نے8 ماہ کی انتخابی مہم کے دوران خرچ کیا ۔

لوگوں کو نریندر مودی کے حق میں ووٹ ڈالوانے کے لئے بی جے پی کی مہم کافی مضبوط رہی ۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی اخبار کے مطابق ویڈیو اور سٹیلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے مودی اپنے دفتر میں رہ کر ہی بیک وقت 100 ریلیوں سے10 منٹ لمبے سکرین پر جلوہ گر ہو کر عوام سے براہ راست خطاب کرنے ان کی اس مہم میں پارٹی چار ہزار کارکن بھی سٹیلائٹ ڈشن اور پراجیکٹ نصب کرنے پر مامور تھے اس کے علاوہ بھارتی شہروں ،بسوں ،بل بورڈرز اور الیکٹرانک اشتہار بازی پر کافی رقم خرچ کی گئی ۔احتساب کا نعرہ لگانے والے نریندر مودی کیا اپنے ووٹروں کو اس خطیر رقم کا حساب بھی دے پائیں گے ؟۔

متعلقہ عنوان :