کراچی میں امن کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، کراچی اقتصادی مرکز ہے امن کا قیام ضروری ہے، نواز شریف، لاہور کراچی موٹروے منصوبے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سے گفتگو

جمعرات 29 مئی 2014 07:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، کراچی اقتصادی مرکز ہے امن کا قیام ضروری ہے، لاہور کراچی موٹروے منصوبے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز مسلم لیگ (ن) سندھ کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور اس دوران ان ممبران کا اجلاس بھی ہوا جس میں ان ممبران نے لیڈر شپ کے ساتھ اپنے تحفظات اور سندھ میں لیگی ارکان جو علیحدگی کی بات کررہے تھے ان سب کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیراعظم نے اس مو قع پر کہا کہ سندھ خصوصاً کراچی میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے اور امن وامان کے قیام کے لیے تمام اقدامات کی وہ خود مانیٹرنگ کررہے ہیں کراچی میں حالات معمول پر لانے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے وزیراعظم کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی وزیراعظم نے کراچی لاہور موٹروے پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے آغاز سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اسے جلد مکمل کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار ،خواجہ سعد رفیق ، امیر بخش بھٹو ، سلیم ضیاء ، ماروی میمن ، ارباب غلام رحیم ، ایاز شیرازی اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔