جنوبی کوریا کے ہسپتال میں آتشزدگی، 21 افراد ہلاک ،چھ کی حالت تشو یشنا ک ، ہلاک ہونے والوں میں 20 مریض اور ایک نرس شامل‘ واقعہ سیول سے تقریباً 300 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہائیو سارانگ ہسپتال میں پیش آیا،زیادہ تر لوگ زہریلے دھویں سے دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے‘ حکا م

جمعرات 29 مئی 2014 07:23

سیو ل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29مئی۔2014ء)جنوبی کوریا کے جان سانگ کاونٹی کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چھ کی حالت نازک ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق یہ واقعہ سیول سے تقریباً 300 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہائیو سارانگ ہسپتال میں پیش آیا۔ آتش زدگی میں ہلاک ہونے والوں میں 20 مریض اور ایک نرس شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کی عمریں 70 اور 80 کی دہائی میں تھیں اور یہ افراد خود سے اپنے چار پائی سے نہیں اٹھ سکتے تھے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ زہریلے دھویں سے دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ آدھے گھنٹے کے اندر اندر آگ پر قابو پا لیا گیا۔جنوبی کوریا میں یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گذشتہ مہینے ایک کشتی سمندر میں غرقاب ہونے کے حادثے میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

تا ہم فو ری طو ر پر آ گ لگنے کی وجو ہا ت معلوم نہیں ہو سکی ہیں ، واقعہ کی تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہیں ۔ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعے سے تقربیاً سات دن پہلے گوینگ شہر میں ایک بس کے آڈے پر آگ لگنے سے سات افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔اس مہینے کے اوائل میں ایک سب وے میں دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :