عراق کی شدت پسندوں کیخلاف امریکا سے باضابطہ طور پر فضائی حملے کی درخواست ،درخواست دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ سیکورٹی معاہدے کے تحت کی گئی ، عراقی وزیر خارجہ

جمعرات 19 جون 2014 07:52

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء ) عراق نے شدت پسندوں کے خلاف امریکا سے باضابطہ طور پر فضائی حملے کی درخواست کردی ہے ۔ میڈیار پورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے جدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عراقی حکومت نے باضابطہ طور پر امریکا سے درخواست کی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کرے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ درخواست دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ سیکورٹی معاہدے کے تحت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں عسکریت پسند تنظیم ” داعش ” نے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل سمیت کئی دیگر شہروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ عراقی فوج دارالحکومت بغداد تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، تازہ کارروائی میں حکومت مخالفین نے ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔