قومی اسمبلی میں شیخ رشیداور سعدرفیق کے مابین شدیدتلخ کلامی ، ایوان میں ہنگامہ کھڑاہوگیا،اپوزیشن کے شیم شیم کے نعرے،سپیکر نے سعدرفیق کوبات کرنے سے روک دیا

جمعرات 19 جون 2014 07:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء)قومی اسمبلی میں شیخ رشیداورخواجہ سعدرفیق کے مابین شدیدتلخ کلامی کی وجہ سے ایوان میں ہنگامہ کھڑاہوگیا،اپوزیشن نے شیم شیم کے نعرے لگائے ،سپیکراسمبلی ایازصادق نے خواجہ سعدرفیق کوبات کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزاسمبلی اجلاس میں ناخوشگوارصورتحال کی وجہ سے اسو قت شورشراباہوگیاجب شیخ رشیدخارجہ پالیسی پرخطاب کررہے تھے کہ تودوران خطاب خواجہ سعدرفیق نے انہیں ٹوکاجس پرشیخ رشیدنے تقریرچھوڑکرانہیں کہاآپ کوکیاکوئی مسئلہ ہے جس پرخواجہ سعدرفیق نے اپنی نشست پرکھڑے ہوگئے اورکہاکہ ہاں مسئلہ ہے ،توشیخ رشیدنے کہاکہ میں مسئلہ ٹھیک کردیتاہوں جب وہ نشست چھوڑکرآگے بڑھے تواپوزیشن نے شورمچایااورشیم شیم کے نعرے لگائے ،سپیکراسمبلی نے خواجہ سعدرفیق کوبات کرنے سے منع کردیاآپ خاموش رہیں جس پروہ ساتھ والی نشست پربیٹھ گئے ،اپوزیشن نے کہاکہ اس گلوبٹ کونکالو،شیخ رشیدنے کہاکہ میں نے کوئی غیرپارلیمانی بات نہیں کی ،بعدازاں خواجہ سعدرفیق عابدشیرعلی ،رضاحیات ہراج اورریاض پیرزادہ کی جانب منہ پھیرکرتفصیلات بتاتے رہے شیخ رشیدتقریرکرکے ایوان سے چلے گئے۔