انگلش کاوٴنٹی سسیکس اور پاکستان اے ٹیم کے سابق کھلاڑی نوید عارف پر میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی،ی سی بی کرکٹ میں کرپشن کسی طور برداش نہیں کرے گا اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا، چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ کولیئر

جمعرات 19 جون 2014 07:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء)انگلش کاوٴنٹی سسیکس اور پاکستان اے ٹیم کے سابق کھلاڑی نوید عارف پر میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی لو ونسنٹ نے رواں سال مارچ میں کرکٹ میں فکسنگ کے حوالے سے نئے انکشافات کیے تھے جس سے دنیائے کرکٹ میں ایک بار پھر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔

نوید عارف نے پاکستان کی نمائدنگی تو نہیں کی لیکن وہ لیگ کی سطح پر ناصرف پاکستان جبکہ بیرون ملک انگلینڈ کی لیگ ٹیم سسکیس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔عارف پر انگلش کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے چھ قوانین توڑنے کا جرم ثابت ہوا، ان میں سے تمام کا تعلق اگست 2011 میں سسکیس اور کینٹ کے درمیان ہونے والے 40 اوور کے میچ سے ہے

۔

(جاری ہے)

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس وقت یہ میچ ہوا اس وقت بھی نتائج پر کافی سوالات اٹھے تھے تاہم آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے انہیں مسترد کردیا تھا۔

ای سی بی نے 32 سالہ کرکٹر کو انگلش کرکٹ بورڈ، آئی سی سی یا کسی اور قومی کرکٹ بورڈ سے منسلک تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے، کوچنگ کرنے یا کسی اور طریقے سے حصہ لینے پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ کولیئر نے کہا ہے کہ اس اعلان سے یہ واضح پیغام جاتا ہے کہ ای سی بی کرکٹ میں کرپشن کسی طور برداش نہیں کرے گا اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا، جو کوئی بھی کھیل کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کرے گا اسے سخت سزا دی جائے گی۔عارف نے ذاتی وکیل کے ذریعے اپنے ان اقدامات پر معافی مانگی ہے۔

متعلقہ عنوان :