افغانستان‘ امریکی ڈرون حملے میں بارہ افراد ہلاک،حملے کا نشانہ طالبان تھے۔ تاہم فوری طور پر یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ ہلاک ہونے والے طالبان تھے یا عام شہری تھے،افغان حکام

جمعرات 19 جون 2014 07:51

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈرون حملہ صوبہ غزنی کے ضلع تارابرغ میں ہوا۔ جس میں بارہ شہری ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ طالبان تھے۔ تاہم فوری طور پر یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ ہلاک ہونے والے طالبان تھے یا عام شہری تھے واضع رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں بھی بدھ کے روز ہی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں پانچ شہری مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :