لعل شہباز قلندر کا عرس،گرمی سے مزید 17 زائرین جاں بحق، عرس کے دوران گزشتہ دو دنوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 33ہو گئی ، سرد خانہ نہ ہونے کے سبب لاشیں تعفن زدہ ،انتظامیہ صورت حال کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام

جمعرات 19 جون 2014 07:43

سیہون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء )سیہون میں لعل شہباز قلندر کا عرس کے موقع پر شدید گرمی کے باعث مزید 17زائرین جان بحق ہو گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر بدھ کے روز مزید 17افرادگرمی کی بھینٹ چڑھ گئے،گزشتہ دو دنوں میں عرس کے دوران گرمی اور نہر میں ڈوب کر 33 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

شدید گرمی کے باعث اور کوئی سرد خانہ نہ ہونے کے سبب ہلاک ہونے والوں کی لاشوں سے انتہائی تعفن اٹھ رہا ہے۔انتظامیہ صورت حال کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :