اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں 172 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دید ی

جمعرات 19 جون 2014 07:47

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء)اسرائیل نے بدھ کے روز الحاق شدہ مشرقی یروشلم میں یہودی آبادیوں کیلئے 172نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے،یہ بات ایک شہری کونسلر نے کہی،یہ اعلان تقریباً دو ہفتے قبل ہزاروں نئے گھروں کی تعمیر کے بعد سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

یروشلم سٹی کے کونسلر یوسف پیپے الالو نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ میونسپلٹی نے آج صبح ہارہوما میں 172نئے اپارٹمنٹس کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے،یہ تعمیرات سے قبل آخری مرحلہ ہے اور یہ اس پالیسی کا تسلسل ہے جو کہ امن عمل کیلئے نقصان کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :