این اے47 فاٹا میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن کالعدم ،سپریم کورٹ کا دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا

جمعرات 19 جون 2014 07:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء)سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے47 فاٹا میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے پانچ مئی کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو برقرا ررکھا جس کے خلاف قیصر جمال نے حکم امتناعی حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے این اے47 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی اور انہوں نے اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔