نائیجیریا،فٹ بال میچ دیکھنے کے دوران بم دھماکے میں 21افراد ہلاک

جمعرات 19 جون 2014 07:47

کانو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء)شمالی نائجیریا میں کم از کم21افراد ہلاک ہوگئے جب داماتورو علاقے میں اس وقت بم دھماکہ ہوا جب ایک ڈبڑی سکرین پر عالمی فٹبال کپ کا میچ دکھایا جارہا تھا،یہ بات ایک ہسپتال ذریعہ نے بدھ کے روز فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔

(جاری ہے)

ناےئی نامہ علاقے کے شہر میں منگل کی رات سانی اباچہ سپیشلسٹ ہسپتال کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ دھماکے کے بعد21لاشیں ہمارے پاس پہنچی ہیں اور27زخمی آئے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بم بظاہر موٹرسائز رکشہ میں نصب کرکے سٹیڈیم کے باہر رکھا گیا تھا،جہاں لوگوں کا ایک بڑا ہجوم برازیل اور میکسیکو کے مابین بڑی سکرینوں پر عالمی کپ کا میچ دیکھنے کیلئے جمع تھے۔

متعلقہ عنوان :