نوید قمر کا آئندہ عام انتخابات سے قبل ہر حال میں مردم شماری کرانے کا مطالبہ،ہم ملک میں رہنے والے افراد کی تعداد نہیں بتا سکتے تو کیسے ترقی کرسکتے ہیں،اسمبلی میں خطاب

جمعرات 19 جون 2014 07:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء)پیپلزپارٹی نے رکن نوید قمر نے آئندہ عام انتخابات سے قبل ہر حال میں مردم شماری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے ہر ملک میں مردم شماری ہوتی ہے،چاہے پسماندہ ہی کیوں نہ ہو،اگر ہم اپنے ملک میں رہنے والے افراد کی تعداد نہیں بتا سکتے تو کیسے ترقی کرسکتے ہیں۔بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزیرپٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے کہا کہ گزشتہ22برس سے ملک میں کوئی مردم شماری نہیں ہوئی جو افسوسناک ہے،مردم شماری کی بنیاد پر ملک کے مستقبل کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

دنیا کے ہر ملک میں مردم شماری ہوتی ہے،چاہے پسماندہ ہی کیوں نہ ہو،پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نے واضح کیا کہ مردم شماری ایسا موضوع ہے کہ جس کو التوا میں نہیں ڈالا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ آئندہ انتخابات سے قبل مردم شماری کروانا نہایت ضروری ہے،اگر ہم اپنے ملک میں رہنے والے افراد کی تعداد نہیں بتا سکتے تو کیسے ترقی کرسکتے ہیں۔سید نوید قمر نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کو ایک خودمختار ادارے سے ہٹا کر وزارت خزانہ کے ماتحت کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو جلد ہی صحت کی سہولیات کو وزارت تجارت کے ماتحت کردیا جائے گا۔

نجکاری پر بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ جلد بازی میں نجکاری کا عمل نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اگر نجکاری کو کامیاب بنانا ہے تو اس کو دیکھ بھال کر اور سنبھل کر آگے بڑھانا ہوگا۔