چین ،ہتھیاروں کے گودام میں دھماکے سے 17 فوجی ہلاک

جمعرات 19 جون 2014 07:52

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء) وسطی چین میں ہتھیاروں کے ایک گودام میں ہونے والے حادثاتی دھماکے میں 17 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جب یہ فوجی ہتھیاروں کو ایک گودام میں ترتیب دینے میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا وسطیٰ صوبے ہونان کے شہر ہینگ یانگ میں پیش آیا۔ اس شہر کی پولیس کی ایک خاتون عہدیدار شیاوٴ نے بتایا کہ اس واقعہ میں 17فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :